مشرق وسطی

علاقے میں نئے معاہدے اور کشیدگی میں کمی کی امید بڑھی ہے، ماجد الانصاری

شیعیت نیوز: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران و امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حالیہ معاہدے کے بعد ایران کے معاملے پر عالمی برادری کی زیادہ توجہ ہوئی ہے جس سے نئے معاہدے اور علاقے میں کشیدگی میں کمی کا امکان بڑھ گيا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ایٹمی معاملے پر اختلافات پر توجہ کے بجائے چھوٹے چھوٹے اختلافات پر توجہ دینے پر اتفاق رائے کے لئے قطر میں ان معاملات پر مذاکرات کے لئے موقع فراہم کیا گیا جس کی وجہ سے ایک انسانی معاہدے تک رسائي آسان ہوئی اور ہم اس سلسلے میں مستقبل میں اچھی تبدیلیوں کی امید رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو مغربی ممالک کے دباؤ میں نہیں آنا چاہئیے، محمد اسلامی

انہوں نے کہا کہ قطر، علاقے میں ایٹمی اسلحے کے خلاف ہے اور ان تمام حکومتوں کے پاس سے اس قسم کے اسلحے کے خاتمے پر زور دیتا ہے جن کے پاس یہ ہتھیار ہیں جن میں سر فہرست اسرائیل ہے۔

اس سے پہلے قطر کے وزیر خارجہ نے بھی سی این این سے ایک گفتگو میں کہا تھا کہ تہران و واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے ایٹمی معاملے میں مکمل اتفاق رائے کا ماحول بہتر ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button