ایران

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو مغربی ممالک کے دباؤ میں نہیں آنا چاہئیے، محمد اسلامی

شیعیت نیوز: ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور ایجنسی کے درمیان فنی تعاون میں توسیع اور باہمی روابط میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے مغربی ملکوں کے کردار اور رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممالک ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کوایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

محمد اسلامی اور رافائل گروسی نے اس ملاقات میں اسی طرح ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے کی راہوں کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عمل در آمد کے لئے سفارتی کوشش جاری رکھیں گے، یورپی یونین

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائي کے سربراہ نے اس ملاقات میں مغربی ملکوں کی روش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک سیاسی دباؤ اور پابندیوں کا سہارا لے کر ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی سے ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انھوں نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر عمل اور غیر جانبداری سے کام لیتے ہوئے مغربی ملکوں کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ یہ ممالک ایجنسی کی رپورٹوں کو ایران کے خلاف دباؤ کا بہانہ بنائيں۔

محمد اسلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران میں ایٹمی صنعت اور ٹیکنالوجی سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام لیا جاتا ہے کہا کہ ایران آئی اے ای اے سے یکجہتی کے ساتھ اس بات کے لئے تیار ہے کہ اس کی پر امن ایٹمی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی سے پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کے لئے کام لیا جائے ۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف مغربی ملکوں کا سیاسی دباؤ بے نتیجہ ہے اور ایران ہر قسم کے سیاسی دباؤ کا جواب دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button