دنیا

ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عمل در آمد کے لئے سفارتی کوشش جاری رکھیں گے، یورپی یونین

شیعیت نیوز: یورپی یونین نے ویانا میں آئی اے ای اے کی کانفرنس میں ایک بیان جاری کرکے واضح کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کی پابند ہے اور جے سی پی او اے کی بحالی کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گی۔

اس بیان میں ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے خلاف سیاسی دعوے کے اعادے کے ساتھ کہا گيا ہے کہ یورپی یونین ایران کی ایٹمی ہتھیاروں تک عدم دسترسی کو یقینی بنانے کے لئے سیاسی سرمایہ کاری جاری رکھے گی اور اس مقصد کے لئے ایٹمی معاہدے کی بدستور پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : استنبول میں ایران کے خلاف موساد کے جاسوس کوچوک کایا کے اعترافات

یورپی یونین کے بیان میں ایران کے خلاف بے بنیاد دعوؤں کے ساتھ ہی تمام ملکوں سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ سن 2015 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2331 کی پابندی کریں۔

واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے ہمیشہ منصفانہ معاہدے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اس بار ے میں واضح طور پر کہا ہے کہ اگر دوسرے فریق ضروری عزم رکھتے ہوں تو حتمی معاہدے ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button