یمن

سعودی اتحاد یمن کا اعتماد حاصل کرنے کےلئے اقدامات انجام دے، مہدی المشاط

شیعیت نیوز: یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن کے محاصرے کے فوری خاتمے اور انسانی اور اقتصادی میدان میں سعودی اتحاد کو اقدامات انجام دینے پر تاکید کی ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد، یمن مخالف اقدامات کا خاتمہ کرتے ہوئے صلح اور مذاکرات کا راستہ اپنائے اور ہمارے سارے حقوق کے حصول کےلئے منصفانہ اور محترمانہ حل تلاش کرے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: تل تمر بجلی گھر پر ترک فوج کا حملہ، بجلی کی سپلائی منقطع

مہدی المشاط نے سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے محاصرے کے خاتمے اور انسانی اور اقتصادی میدان میں یمن کا اعتماد حاصل کرنے کےلئے لازمی اقدامات انجام دینے پر تاکید کی اور کہا ان میں سب سے اہم ائیرپورٹ، بندرگاہوں کے محاصرے کا خاتمہ اور یمنی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ہے۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ یمنی عوام دشمنوں کے جھوٹ اور الزامات پر یقین نہیں کریں گے کیونکہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے مسائل اور پابندیوں کے پیچھے کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو تسلیم کرنا قائد اعظم کے فرمودات سے بھی صریحاً انحراف ہو گا، علامہ راجہ ناصر

المشاط نے امن مذاکرات کے لیے ریاض کے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بظاہر تو پرامن ہے لیکن باطنی طور پر یہ مزید جارحیت اور محاصرے کا باعث ہے۔

یاد رہے کہ یمنی مسلح افواج نے 21 ستمبر کو اپنے انقلاب کی نویں سالگرہ کی مناسبت سے کی گئی پریڈ میں اپنے کئی جدید اسٹریٹجک ہتھیاروں کی نمائش کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button