یمن

سعودی تحفظات دور کرنے پر آمادہ ہیں، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کا بیان

شیعیت نیوز: ریاض میں سعودی اور یمنی وفد کی ملاقات کے بعد یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ صنعا، سعودی تحفظات دور کرنے پر آمادہ ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے 21 ستمبر کے انقلاب کی نویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ صنعا سعودی عرب کے تحفظات کو دور کرنے پر اتنا ہی آمادہ ہے جتنا سعودی عرب ہمارے تحفظات کو دور کرنے پر آمادہ ہے۔

المشاط نے مزید کہا کہ یمنی وفد کا دورہ ریاض مثبت رہا ہے اور ہمارے وفد کے ذریعے سعودیوں کا جو پیغام اور ضمانت کی بات کی گئی ہے، ہم اسے مثبت سمجھتے اور اس کا استقبال کرتے ہیں لیکن اس پر عملدرآمد کرنے میں جلدی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کے افق سے ہدایت حسینی کا طلوع ہونا، ایک عظیم معجزہ ہے، حاج علی اکبری

انہوں نے عمان کی جانب سے ثالثی کی کوششوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں یمنی وفد کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو مثبت قرار دیا تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن کی قومی نجات حکومت کے مذاکراتی وفد کو امن مذاکرات انجام دینے کے مقصد سے ریاض کے دورے کی دعوت دی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ صنعا میں عمانی بھائیوں کی مشارکت سے سعودی وفد کے ہونے والے مذاکرات کے دوران، یمن میں ہمہ جانبہ اور دائمی جنگ بندی نیز پائیدار سیاسی راہ حل کے حصول کے سلسلے میں کوششیں انجام پائی ہیں اور سعودی عرب نے صنعا کے ایک وفد کو دعوت دی ہے کہ وہ ان ہی مسائل کے بارے میں گفتگو اور مذاکرات کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ریاض کا دورہ کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button