پاکستان

پاراچنار میں یوم حسینؑ، نئی نسل کو کربلا سے متمسک رہنے کی ضرورت پر زور

شیعیت نیوز: پاراچنار کی معروف درسگار دی نالج اسکول اینڈ کالج میں یوم حسین علیہ السلام کے حوالے سے ایک روح پرور پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ادارہ ہذا کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاراچنار میں یوم حسینؑ پر علمائے کرام نے سیرت و کردار امام حسین علیہ السلام پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نئی نسل کو کربلا سے متمسک رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اپنے وقت کے امامؑ کی نصرت وہی کرسکتا کہ جس کا ظاہر و باطن پاک ہو۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں ایام عزاء کے پرامن اختتام پر اہم تقریب

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام حریت پسندوں کے امام ہیں، آج کی کربلا کا تقاضا یہی ہے کہ خود کو یزیدیت کے مقابلہ کیلئے ہمہ وقت تیار رکھا جائے۔

طلبہ و طالبات نے الگ الگ مراسم عزاداری بھی سرانجام دیئے، اس موقع پر طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ علاوہ ازیں شرکائے محفل کیلئے سبیل و نذر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button