حکومت کا کام غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہوتا ہے جبکہ یہاں برعکس ہو رہا ہے، انجینئر سخاوت
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ حکومت کی غریب کش پالیسی، جبر اور ناانصافی نامنظور ہے، پٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں : فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں، سید علی حسین نقوی
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست روزمرہ استعمال کی اشیائے ضرورت پر پڑے گا۔ جبکہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ حکومت کا کام غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہوتا ہے جبکہ یہاں برعکس ہورہا ہے۔
انجینئر سخاوت علی کا مزید کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں عوام پر شب خون مارنے والے عوام سے زندگی بسر کرنے کا حق چھیننا چاہتے ہیں، اشرافیہ اور ملک پر قابض حکمران کسی عذاب سے کم نہیں ہیں، اگر یہی صورت حال رہی تو عوام حکمرانوں سے خود حساب لیں گے۔
اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، سردار صفدر حسین خان، عامر عباس ایڈووکیٹ، مرزا وجاہت علی، سید ظفر عباس زیدی اور دیگر موجود تھے۔







