اہم ترین خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو بھارت کنیڈا میں مظالم کا جواز نہیں بنا سکتا،فواد چودھری کا ٹویٹ

 بھارتی صحافی اور فواد چودھری آمنے سامنے

 شیعت نیوز: بھارتی صحافی اور فواد چودھری آمنے سامنے
بھارتی صحافی خاتون بارکا دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کنیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملہ میں قتل کروایا

اسامہ بن لادن کو آپریشن میں مروایا اس کے بعد کنیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پہ یورپی ممالک کا واویلا دوہرا رویہ ہے۔

جوابی ٹویٹ میں پاکستان کے معروف سیاسی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل اور ایبٹ آباد آپریشن کو جواز بنا کر بھارتی جارحیت پہ چشم پوشی غیر منطقی اور پاگل پن ہے۔

اگر امریکہ قتل کرسکتا ہے تو بھارت بھی ایسا کرسکتا ہے یہ ناقابل قبول دلیل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button