مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے میں شہادتوں کا سلسلہ جاری، عزالدین القسام بریگیڈز کا ردعمل

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں غاصب صیہونی حکومت کی سکیورٹی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق کل سے جاری اس جارحیت میں اب تک 6 فلسطینی جوان شہید ہو چکے ہیں۔ صیہونی سکیورٹی فورسز نے جنین کیمپ اور عقبہ کیمپ پر جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ فلسطینی جوان عطا یاسر موسی جو گذشتہ روز صیہونی فورسز کے حملے میں زخمی ہو گیا تھا آج شہید ہو گیا ہے۔

اسی طرح 19 سالہ فلسطینی جوان ضرغام الاخرس بھی آج صبح عقبہ کیمپ میں صیہونی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہو گیا تھا جو اب شہید ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 4 فلسطینی نوجوان شہید، 41 زخمی

یوں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی جوانوں کی تعداد 6 ہو چکی ہے۔ یہ جوان جنین کیمپ، عقبہ کیمپ، جبر اور غزہ میں شہید ہوئے ہیں۔ ان شہادتوں کے ردعمل میں فلسطینیوں نے جنین شہر سمیت پورے مغربی کنارے میں ہڑتال شروع کر دی ہے۔

غزہ میں سرگرم اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے ملٹری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے فلسطینی مجاہدین کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیانیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’جنین ہر گز غاصب صیہونی دشمن کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔‘‘

یاد رہے حالیہ صیہونی جارحیت کے دوران جنین شہر میں عزالدین القسام بریگیڈز سے وابستہ دو فلسطینی مجاہد محمود السعدی اور محمود عرعراوی شہید ہو گئے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے اپنے بیانیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ جنین ناقابل شکدت ہے اور ہر گز صیہونی دشمن کے سامنے نہیں جھکے گا۔ حماس کے یہ دو مجاہد کل صیہونی جارحیت کے دوران شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button