دنیا

ترکیہ کا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

شیعت نیوز: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان اور بھارت پر مذاکرات کرنے پر زور دیا۔

نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات سے جنوبی ایشیا ءمیں استحکام آئے گا۔

امن اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔ ترکیہ مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کرے گا۔

طیب اردگان نے فلسطینی مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئے جدوجہد کی حمایت کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button