دنیا

کروڑوں صارفین کا ایکس( ٹویٹر) کو چھوڑنے کا امکان،اسرائیلی وزیراعظم اور ایلن مسک کے اہم فیصلے

شیعت نیوز:ایلن مسک مان مانیوں سے باز نہ آیا۔صارفین ایلن مسک کے ہر ماہ نئے دھچکوں سے بیزار ہوگئے۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایک سال پہلے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خریدا۔خریدتے ہی سب سے پہلے ہزاروں ملازمین کی چھٹی کردی۔صارفین سے بلیو چیک مارک کے نام پر ماہانہ 8 ڈالر وصول کئے۔ٹویٹر کے لوگو سے چڑیا اڑائی، جانوروں کو دوڑایا تو کبھی نام ہی بدل دیا۔نیلے رنگ کو سیاہ کردیا۔
ٹویٹر کو ایکس بنانے والے ایلن مسک کی من مانیوں نے صارفین نے بیزاری کا اظہارکیا ہے۔

ایلون مسک کے ایک اور فیصلہ نے صارفین کوحیران کردیاہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ کے دوران گفتگو میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ ایکس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 55 کروڑ تک پہنچ چکی ہے،

ہر صارف سے فیس وصو ل کی جائے گی البتہ یہ نہیں بتایا کہ ادائیگی کب سے کرنا ہو گی۔ایلن مسک کے حیران کن اعلان کے بعد صارفین نے سماجی رابطے کیلئے مفت ایپلکیشن کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button