پاکستان

پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے، علامہ مبشر حسن

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے، معاشی مشکلات سے نکلنے کے لئے معاشی پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔

یہ بات انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : ربیع الاول کا مہینہ ہمیں امت واحدہ ہونے کی یاد دلاتا ہے، مولانا خاور عباس نقوی

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ہم آہنگی کے ساتھ ایسی معاشی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ہم اس مادر وطن کو قرضوں کے گرداب سے نکال کر معاشی خودمختاری پر گامزن کرسکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل نااہلی اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لاکھڑا کیا ہے اور اس کے نتیجہ میں آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ملکی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ ہم معاشی آزادی کو اولین ترجیح دیں، ملکی ترقی کے لئے جلد از جلد آئی ایم ایف سے چھٹکار پانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گرد میڈیا اور منافقین کو اب کہیں بھی امان نہیں ملے گی، حجت الاسلام اسماعیل خطیب

اجلاس میں مولانا حیات عباس نجفی، مولانا نشان حیدر ساجدی، آصف صفوی، زین عباس، کلب جواد، عباس رضا سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button