ربیع الاول کا مہینہ ہمیں امت واحدہ ہونے کی یاد دلاتا ہے، مولانا خاور عباس نقوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے صدر مولانا خاور عباس نقوی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب ایک نبی (ص) کی امت ہیں اور قران مجید نے بھی ہمیں امت واحدہ کہہ کر مخاطب کیا ہے، امت کے ہر فرد کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے جزوی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر امت واحدہ کا ممبر ہونے کا ثبوت دے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور اور پاراچنار میں یوم شہادت حضرت امام حسن علیہ السلام کے جلوس
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام مسالک کے مابین اگر کوئی شخصیت مرکز وحدت ہے تو وہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہے۔
مولانا خاور عباس نقوی کا کہنا تھا کہ سارے اختلافات کا اصل سبب اپنے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو فراموش کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دعا کرتے ہیں کہ تمام مسالک کے لوگ آپس میں اتحاد سے رہیں اور نبی (ص) کے وفادار امتی ہونے کا ثبوت دیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں خواتین کیساتھ پیش آنیوالے واقعات پر ہرگز خاموش نہیں رہ سکتے، ساجد طوری
مولانا خاور عباس نقوی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول ہمیں امت واحدہ ہونے کی یاد دلاتا ہے اور ہفتہ وحدت ایک مناسب موقع ہے کہ ہم اس ہفتے میں بھرپور طریقے سے باہمی رواداری، اخوت اور وحدت کا مظاہرہ کریں۔