دنیا

یوکرائن کی نیٹو میں شمولیت سے عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے، نکولس سرکوزی

شیعیت نیوز: سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے یوکرائن کی نیٹو میں شمولیت کو عالمی جنگ کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس فیصلے کو روس اپنے خلاف اقدام قرار دے گا۔

رائٹرز نے خبر دی ہے کہ فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے یوکرائن جنگ کو عالمی جنگ کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرائن کی نیٹو میں شمولیت کو روس اپنے خلاف اقدام کے طور پر دیکھے گا جس سے عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جنگ ہونے کی صورت میں مغرب روس کو دوسری ایٹمی طاقت کی حیثیت سے ختم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین افغانستان میں سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا، طالبان حکام کو تقرری اسناد پیش

انہوں نے کہا کہ مغربی سیاستدانوں میں سے وہ لوگ مذاکرات کا امکان مسترد کررہے ہیں جنہوں نے اب تک پیوٹن سے ملاقات ہی نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ روسی فوج نے گذشتہ سال فروری میں مشرقی یوکرائن پر حملہ کیا تھا۔ امریکہ اور مغربی ممالک روسی فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے مختلف اقسام کے اسلحے یوکرائنی فوج کو دینے کے ساتھ ساتھ ماسکو پر متعدد پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔

اس حوالے سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کہہ چکے ہیں کہ یوکرائن کے لئے بھیجی جانے والی ہر قسم کی فوجی امداد پر حملہ کرنا روس کا حق ہے۔

دوسری جانب فرانس کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اپنے سفیر کی نائیجر میں گرفتاری کی خبر دی ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق نائیجر میں فرانس کے سفیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ نائیجر حکام نے نیامی میں فرانس کے سفیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بورکینافاسو کی فوجی کونسل نے فرانس کے ملٹری اتاشی کو اس ملک کو نکالنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button