دنیا

ایران:حجاب مخالف تحریک سے 9 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچایا گیا

شیعت نیوز:ایران میں مہسا امینی کی موت پر فسادیوں کی حجاب مخالف تحریک کو ایک سال بیت گیا ۔ امریکہ، اسرائیل اور یورپ کے سرمایہ دار ممالک نے مہسا امینی کے نام کو استعمال کر کے حجاب مخالف تحریک سے ایران کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔

انٹرنیٹ پر پابندیوں کی جائزہ رپورٹس کے مطابق فسادات کے باعث ایران کو ایک سال میں 9 ملین امریکی ڈالرز کا نقصان پہنچایا گیا۔ ماہرین نے ایران میں مہسا امینی کی موت کے بعد ہونے والے مظاہروں کو سرمایہ دارانہ نظام کی ناکام  چال قرار دیا ہے

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک حادثہ تھا جو واقع ہوا۔امریکہ اور مغربی ممالک نے اس موقع کو اپنے مفادات کے لئے منصوبے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ ایران کے خلاف ہائبرڈ جنگ شروع کی گئی۔

امریکہ اور مغربی ممالک کو مہسا امینی اور انسانی حقوق سے کوئی ہمدردی نہیں تھی بلکہ انہوں نے اس واقعے کو ایران کے ساتھ اپنی دشمنی نکالنے کے لئے استعمال کرنے کی ٹھانی۔

ایران نے مذاکرات سے دستبرداری اختیار نہیں کی لیکن امریکہ اور یورپی ممالک نے احتجاج اور فسادات پر امیدیں وابستہ کرلیں اور سوچا کہ ایران بھی دوسرے ممالک کی طرح ہے جہاں احتجاج اور بلوا کھڑا کرکے نظام کو تہہ و بالا کردیا گیا۔

دنیا میں کئی ممالک کو اس کے نمونے کے طور پر پیش کرسکتے ہیں۔ یہ امریکیوں کی عادت ہے کہ انسانی حقوق کے نام پر ملکوں کا نظام تباہ کردیتا ہے۔

خوش قسمتی سے ایرانی عوام نے فسادات کو مکمل ناکام بنادیا یعنی ساتھ دینے سے انکار کیا۔ ایک طبقے نے احتجاج کیا جس طرح پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ ایران نے ان کو تحمل کیا اور بعد میں بھی رہبر معظم کے حکم کے مطابق غفلت اور جذبات کا شکار ہونے والوں کو عمومی معافی دی گئی۔

امریکہ اور یورپ میں ایسا نہیں ہوتا ہے جبکہ ایران میں انتہائی بزرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا ہوا۔ جن لوگوں نے دہشت گردی کی، لوگوں کو قتل کیا، سیکورٹی فورسز پر حملے کئے اور تخریب کاری میں ملوث ہوئے ان کا کیس مختلف تھا البتہ ایسے افراد کی تعداد بہت کم تھی جن عدالت کے حوالے کرکے سزا سنائی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button