دنیا

موجودہ ورلڈ آرڈر زوال کی طرف بڑھ رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ کا اعتراف

شیعت نیوز: امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ ورلڈر آرڈر سے عالمی استحکام کو تقویت ملی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا کہ دنیا ایک نئے سفارتی نظام کی طرف منتقل ہو رہی ہے جس میں واشنگٹن کو روس اور چین کے بڑھتے ہوئے خطرات پر قابو پانے کے لیے راہنمائی کرنی ہوگی۔

واشنگٹن کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی میں اپنے خطاب کے دوران امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ ورلڈ آرڈر زوال کا شکار ہے اور ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، آج کے فیصلے ہی آنے والی دہائیوں کا مستقبل سنواریں گے۔

بلنکن نے استدلال کیا کہ سرد جنگ کے بعد کا نظام ایسے وقت میں اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہا ہے کہ جب اس  نے عشروں کے جغرافیائی سیاسی استحکام کو بالادستی کے درپے طاقتوں کی مسابقت میں نسبتا قائم رکھا۔
امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ بالادستی کے درپے طاقتوں کی قیادت روس اور چین کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button