مشرق وسطی

اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے علاقوں حمص اور طرطوس پر فضائی حملہ

شیعیت نیوز: اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے علاقوں حمص اور طرطوس پر فضائی حملے کئے ہیں۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شام میں مختلف اہداف پر فضائی حملے انجام دیئے ہیں، یہ حملے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے انجام دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان: دارفور میں 40 سوڈانی شہری بمباری میں ہلاک

رپورٹ کے مطابق حملے حمص اور طرطوس کے علاقوں میں بھی کئے گئے ہیں۔

لبنانی میڈیا کے ذرائع بیروت کی فضاؤں میں تین جنگی طیاروں کی پرواز کی خبر بھی دے رہے ہیں۔

اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے بیشتر میزائلوں کو شامی فضائی دفاعی نظام نے ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button