عراق

دہشت گردوں کو اقوام متحدہ کی زیرنگرانی کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا، فواد حسین

شیعیت نیوز: فواد حسین نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عراق میں موجود ایران مخالف گروہوں کو غیر مسلح کیا جائے گا۔ ان دہشت گردوں کو اقوام متحدہ کی زیرنگرانی کیمپوں میں منتقل کرنا ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس کے خطاب کیا۔ اس موقع پر عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے کہا کہ آج علی الاعلان ہم کہہ رہے ہیں کہ ایران اور عراق مغربی ایشیا کے دو اہم ہمسایہ ممالک ہیں جو علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شواہد سے ثابت ہورہا ہے کہ ایران عراق میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ ہے۔ عراق بھی ایران کی سرحد کے نزدیک سے دہشت گردوں کو کردستان کے دور دراز علاقوں میں منتقل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عملدرامد کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

فواد حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کو اچھے اور برے کی تمیز نہیں ہے۔ عراقی حکومت دہشت گردوں کو دونوں ممالک کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈالنے کی ایک لمحہ بھی مہلت نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مشترکہ سرحدوں پر یا عراق کے اندر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی برداشت نہیں کرے گا

انہوں نے کہا کہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی میزبانی عراقی عوام پر فرض ہے۔ ایران کی جانب سے عراق کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

فواد حسین نے کہا کہ بصرہ کو ایران سے ملانے کا منصوبہ اہم ہے جس سے دونوں ملکوں کے شہریوں کے لئے زیارت اور دیگر حوالوں سے آسانی میسر ہوگی۔

انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں تعلقات وسیع ہونا چاہئے کیونکہ کسی بھی ملک میں بدامنی ہونے سے پورا خطہ متاثر ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی آئین کے مطابق ایران کے ساتھ تعاون کیا جارہا ہے۔ ایرانی سرحدوں کے نزدیک موجود دہشت گردوں کو دور لے جایا جائے گا۔ اس حوالے سے عراقی کردستان کے حکام بھی تعاون کررہے ہیں۔ اس حوالے سے موجود مشکلات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

فواد حسین نے سویڈن اور دیگر ممالک میں قرآن کریم کی اہانت کے بارے میں کہا کہ یہ واقعات آزادی بیان کی توہین ہیں۔ مغرب میں اسلامو فوبیا کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوں گی۔ توہین آمیز واقعات کے بعد مغربی ممالک اور عالم اسلام کے درمیان نفرت اور دوریاں بڑھیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button