پاکستان

18 پاکستانی زائرین ایک ہفتے سے بغداد ایئرپورٹ پر پریشان

شیعت نیوز  :18  پاکستانی زائرین ایک ہفتے سے بغداد ایئرپورٹ پر پریشان ہیں، انہیں واپسی کے ٹکٹ نہیں مل رہے۔ زائرین کا کہنا ہے کہ ٹکٹ مل جائیں تو پاکستان واپس جائیں۔

پاکستانی زائرین نے کہا کہ پہلے پاسپورٹ غائب کیے گئے، اب عراقی ایئرویز میں سیٹیں نہیں دی جارہیں۔

زائرین کے مطابق عراقی ایئرلائن کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہر مسافر مزید 150 ڈالر ادا کرے۔

زائرین نے مزید کہا کہ ہمارے پاس پیسے ختم ہوچکے، حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button