سلامتی کونسل شام کے بارے میں مؤثر اجلاس تشکیل دے، امیر سعید ایروانی
شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شام کے بارے میں اپنا مؤثر اجلاس تشکیل دے۔
ارنا کی رپورٹ انھوں نے جمعرات کو مغربی ایشیا کی صورت حال یعنی شام اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس سلسلے میں سلامتی کونسل کے تشکیل پانے والے لاحاصل اجلاسوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے غیر موثر اجلاسوں میں صرف تکراری مواقف کا اعادہ کیا جاتا ہے اور یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے شایان شان نہیں ہے بلکہ شام کے بارے میں موثر اجلاس تشکیل دیئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی نتیجہ برآمد ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں : صدر رئیسی کا طوفان اور سیلاب میں تباہی پر لیبیا سے اظہار ہمدردی
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران شام اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعال پر پابندی کی تنظیم کے درمیان تعمیری مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ باقی بچے مسائل کو ایک مقررہ وقت میں حل کیا جائے تاکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی حقیقت سے متعلق کیس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
انھوں نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد اور کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کے سربراہ کے درمیان اجلاس کے انعقاد سے متعلق شام کی فرض شناسی کی قدردانی کی۔
انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کا وقار اسی میں ہے کہ وہ غیر جانبداری کا تحفظ کرے اور تکنیکی بنیادوں پر جائزہ لے اور اس سلسلے میں اہمیت اس بات کی ہے کہ اس تنظیم کے تمام رکن ملکوں کے کنوینشن پر بلاامتیاز عمل درآمد کیا جائے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایران کسی بھی حالت میں اور کہیں پر بھی کیمیائی ہتھاروں کا استعمال کئے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے اور وہ اس قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتا ہے بلکہ انسانیت کے خلاف ایک بڑا جرم بھی سمجھتا ہے جو عالمی امن و سلامتی کے لئے بڑا خطرہ بھی ہے۔