ایران

صدر رئیسی کا طوفان اور سیلاب میں تباہی پر لیبیا سے اظہار ہمدردی

شیعیت نیوز: صدر رئیسی نے طوفان اور سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پر لیبیا کے وزیراعظم اور عوام کو پیغام بھیج کر تسلیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے لیبیا میں آنے والے طوفان اور سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور دیگر نقصانات پر لیبیا کے وزیراعظم اور عوام کو پیغام بھیج کر تسلیت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ لیبیا کی حکومت اور عوام کے باہمی تعاون سے جلد صورت حال معمول پر آئے گی۔

صدر رئیسی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

جناب عبدالحمید الدبیبہ وزیر اعظم قومی وحدت لیبیا

لیبیا کے مختلف مقامات پر سیلاب اور طوفان کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع اور دیگر کی گمشدگی غم و اندوہ کا باعث ہے۔

میں ایرانی عوام اور حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے اس موقع پر آپ سے ہمدردی اور تسلیت کا اظہار کرتا ہوں۔

ایران متاثرین کی مدد اور دوائی و دیگر ضروری سامان فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

امید کرتا ہوں کہ لیبیا کی حکومت اور عوام کے باہمی تعاون سے جلد حالات معمول پر اجائیں گے۔

خداوند متعال سے حادثے میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کے لئے شفاء کی دعا کرتا ہوں۔

سید ابراہیم رئیسی

صدر اسلامی جمہوری ایران

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں 5 ایرانی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق اور ناموں کا اعلان

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لیبیا میں طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں شہریوں کی بڑی تعداد کے جاں بحق اور لاپتہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لیبیا کے عوام اور حکومت سے تعزیت کی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لیبیا میں طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں شہریوں کی بڑی تعداد کے جاں بحق اور لاپتہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لیبیا کے عوام اور حکومت سے تعزیت کی۔

ناصر کنعانی نے لیبیا کے عوام اور حکومت بالخصوص اس ناخوشگوار قدرتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے لیے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button