پشاور یونیورسٹی میں یومِ حُسینؑ پر پابندی،طلبہ کا احتجاج
شیعت نیوز:صوبہ خیبرپختونخوا کی جامعہ پشاور میں یوم حسین پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے یوم حسین کے انعقاد کو ضلعی حکومت کی اجازت سے مشروط کیا ۔تاہم جب طلبہ نے ضلعی حکومت سے رابطہ کیا تو مقامی تھانہ سے رابطہ کرنے کا بہانہ کیا۔
طلبہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم گزشتہ 25 سال سے یونیورسٹی میں یومِ حسین کا انعقاد کرتے ہیں کچھ سالوں سے یونیورسٹی انتطامیہ مختلف حیلے بہانے بنا رہی تھی لیکن اس سال یوم حسین کی اجازت ہی نہیں دی گئی ۔
طلبہ نے مزید کہا کہ ہم یونیورسٹی انتطامیہ سے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اگر اجازت نہ دی گئی تو پھر پشاور یونیورسٹی کے باہر پنڈال سجے گا اور یوم حسین ہر صورت منعقد ہوگا یہ ہمارا مذہبی اور شہری حق ہے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
دوسری جانب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نے بھی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متعصب ڈپٹی ڈائریکٹر ایمل خان کی ایماء پر یونیورسٹی میں یوم حسین پر پابندی لگائی گئی ہے۔ یوم حسین کا انعقاد منگل کی دوپہر کو پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہونا ہے جس سے اہم شخصیات خطاب کریں گی۔







