ایران

اربعین میں زائرین کی شاندار میزبانی پر عراق کی حکومت اور عوام کا شکریہ، ایرانی صدر

شیعیت نیوز: ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے اربعین حسینی (ص) کی شاندار میزبانی پر عراقی حکومت اور عوام کی تعریف کی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے صوبہ جنوبی خراسان کے فعال ماہرین سے ملاقات میں کہا کہ زائرین اربعین حسینی کی شاندار میزبانی پر عراقی حکومت اور قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی حکومت نے زائرین کے عراق میں داخلے کو آسان بنانے میں بھرپور تعاون کیا اور میں عراقی عوام کی طرف سے زائرین اربعین کا فراخدلانہ استقبال کرنے پر ان کا بھی قدر داں ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کا اجتماع ظہور امام مہدی کے لئے ایک مقدمہ ہے، سینئر ایرانی تجزیہ کار جواد منصوری

دوسری جانب ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ملک اقتصادی، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے جنوبی خراسان صوبے میں علماء، ذاکرین اور مذہبی دانشوروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

صدرمملکت نے کہا کہ دشمن پہلے دن سے ایران کی ترقی و پیشرفت کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اسے ہمیشہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دشمن نے جب یہ دیکھا کہ اس کی کھڑی کردہ تمام تر رکاوٹوں اور فتنوں کے باوجود ایران دیگر اقوام کے لیے نمونہ بن چکا ہے اور پابندیوں کو مواقع میں بدل کر مختلف شعبوں میں ترقی کر رہا ہے تو وہ ملک میں فسادات اور بلووے کرانے پر اترآیا۔

ایران کے صدر نے کہا کہ آج کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے اور دشمن ذہن سازی کے ذریعے اپنی منشا ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ناکام رہے گا۔

صدر نے کہا کہ ایرانی قوم نے اب تک دشمنوں کی متعدد سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور اس بار بھی فتح و نصرت اس کے قدم چومے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button