لبنان

جنوبی لبنان کے عین الحلوا کیمپ میں دھماکہ

شیعیت نیوز: المیادین ٹی وی نے جنوبی لبنان کےعلاقے عین الحلوا کیمپ میں مارٹر گولوں کے پھٹنے کی خبر دی ہے۔

ایران پریس نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے جنوبی لبنان کے علاقے عین الحلوا کیمپ میں مارٹر گولوں کے پھٹنے اور دھماکے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے نسل پرستانہ اقدامات، مغربی کنارے میں اپارتھائیڈ نظام نافذ کر رہی ہے

رپورٹ کے مطابق جولائی میں عین الحلوا کیمپ میں فتح تنظیم اور کچھ دوسرے گروہوں کے درمیان لڑائی میں 11 افراد ہلاک اور 60 دوسرے زخمی ہوگئے تھے اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

جنوبی لبنان کے علاقے صیدا میں فلسطینی پناہ گزینوں کا کیمپ قائم ہے اور موجودہ حالات میں عین الحلوا کیمپ کے اندر فلسطینی گروہوں کے درمیان جھڑپیں مشکوک ہیں اور انہیں اسلامی مزاحمت کے خلاف صیہونی سازش قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button