مشرق وسطی

افغان طلبہ و طالبات کے لئے ہر سطح کی تعلیم کو ممکن بنایا جائے، اسلامی تعاون تنظیم

شیعیت نیوز: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے تمام افغان طلبہ اور طالبات کے لئے ہر سطح کی تعلیم و مہارت تک رسائی ممکن بنانے پر زور دیا ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کے مطابق او آئی کے ایک نمائندہ وفد نے جمعرات کتے روز افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے بعد انہوں نے ایک بیان جاری کر کے ہر سطح پر افغان طلبہ و طالبات کی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ ماضی میں طالبان حکام یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ لڑکیوں کے لئے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو کھولے جانے کے معاملے پر کام کر رہے ہیں۔

طالبان نے دوہزار اکیس میں ملک کے اقتدار کو اپنے ہاتھ میں لے لینے کے بعد چھٹی کلاس کے بعد سیکنڈری اسکول اور یونیورسٹی کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کی تعلیم کو ممکن بنانے پر مبنی عالمی برادری کے دباؤ اور طالبان حکام کے بار بار وعدوں کے باوجود افغان لڑکیوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد اب بھی تعلیم کے حصول اور ملازمت کرنے کے حق سے محروم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بشریت امام حسینؑ کی راہ پر چل کر ہی ظلم و استبداد سے محفوظ رہ سکتی ہے، آیت اللہ زکزکی

دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت نے دارالحکومت کابل میں دسیوں ہزار خفیہ کیمرے نصب کر دیئے ہیں۔

افغانستان کی شفقنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے کہا ہے کہ کابل کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی کے لئے تقریبا باسٹھ ہزار خفیہ کیمرے نصب کر دیئے ہیں ۔

یہ خفیہ کیمرے چینی کمپنی ہواوی کی مدد سے نصب کئے گئے ہیں۔ اگرچہ طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے سیکورٹی کے لئے نصب کئے گئے ہیں جاسوسی کے لئے نہیں۔ لیکن لوگوں کو تشویش لاحق ہے کہ طالبان نے یہ کیمرے ان پر دباؤ ڈالنے کے لئے نصب کئے ہیں۔

کابل کے ایک باشندے کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے اردگرد تین خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے مجھے نہ صرف سیکورٹی کا احساس نہیں ہوتا ہے بلکہ مجھے خوف لاحق ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button