اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شامی فوج کا تحریر الشام دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

شیعیت نیوز: شامی فوج نے تحریر الشام نامی دہشت گرد گروہ کے ادلب کے نواح میں موجود ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے بڑھتے حملوں کے جواب میں شمالی ادلب میں تحریر الشام نامی دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

یاد رہے ان دہشت گردوں نے گزشتہ دنوں میں شامی فوج پر حملے کئے تھے جب کہ روسی فضائیہ نے منبج کے علاقے میں دہشت گردوں کا نشانہ بنایا تھا جس سے متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان مخالف دباؤ کا مقصد مزاحمت کو نشانہ بنانا ہے، لبنان کی پارلیمنٹ اسپیکر

دوسری جانب شام کے میڈیا نے لاذقیہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 16 شامی فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی خبر دی ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی شام کے علاقے لاذقیہ کے نواح میں شامی فوج اور جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 16 شامی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے روس کی فضائیہ کے ساتھ مل کر لاذقیہ، حلب اور حماہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ دہشت گردانہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ترکی اور شام کے درمیان مذاکرات کی خبریں آ رہی ہیں اور دہشت گرد گروہ ان مذاکرات کو اپنی موجودگی کےلئے خطرناک قرار دے کر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button