لبنان

ایرانی وزیر خارجہ کی بیروت میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

شیعیت نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے میڈیا دفتر نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس تحریک کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے بیروت میں ملاقات کا اعلان کیا گیا ہے۔

العہد ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا آفس نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی ملاقات کی ویڈیو شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں جو بیروت میں ایران کے سفیر مجتبی امانی کی موجودگی میں منعقد ہوئی، فریقین نے خطے اور لبنان کی تازہ ترین سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

البتہ اس سلسلے میں لبنانی ذرائع کی جانب سے مزید تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں۔

حالیہ دنوں میں لبنان اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد بیروت علاقائی اور بین الاقوامی سرگرمیوں اور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن نے جارح ممالک کو خبردار کر دیا، میزائل اور ڈرون سے ہی حل چاہتے ہیں؟

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر امن فوج کے مشن میں توسیع کرتے ہوئے صیہونی فوج سے کہا ہے کہ وہ شام کے شمالی علاقے میں واقع گاؤں الغجر سے انخلا کے عمل کو تیز کرے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے اجلاس میں جنوبی لبنان میں امن فوج کے مشن کو مزید ایک سال تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں منظور ہونے والی قرارداد میں اس لبنان کے جنوب میں لبنانی فوج کی فعال، مستقل اور تیز رفتار تعیناتی کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اس میں اسرائیلی حکومت سے بھی کہا گیا کہ وہ لبنان کے شمال سے اپنی فوج واپس بلائے۔

سلامتی کونسل نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ بلیو لائن کی تمام خلاف ورزیوں کی مذمت کرتی ہے، چاہے زمینی ہو یا ہوائی، اور تمام فریقین سے بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

اس بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امن دستوں نے آزادانہ طور پر کام کیا ہے، انہیں اپنے مشن کو انجام دینے کے لیے کسی سے پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہے اور انہوں نے لبنانی حکومت کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button