اہم ترین خبریںپاکستان

متنازعہ ترمیمی بل اہل بیت کے قاتلوں کے تحفظ کا بل ہے ، علامہ اکبر علی کاظمی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ اکبر علی کاظمی ضلع جھنگ کے تنظیمی دورہ کے سلسلہ میں آج زبیدہ مسجد قائم بھروانہ پہنچے ۔

جہاں انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم بغض اہل بیت میں پیش کی گئی ترامیم کو جوتے کی نوک پر مسترد کرتے ہیں کوئی غیور شیعہ اس ظالمانہ بل کے مندرجات کو قبول نہی کرتا اہل سنت علماء اور ماہرین نے بھی اس بل کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری شیعہ قوم یکم ربیع الاول کو قائدین کی کال پر اسلام آباد پہنچے گی ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی ادارے ہوش کے ناخن لیں اور وطن عزیز کو ایک مرتبہ پھر آگ و خون کا میدان بننے سے روکیں ، عالمی طاقتیں اپنے مزدور لوگوں کی مدد سے وطن عزیز کے استحکام کو توڑنا چاہتی ہیں ہم محبان وطن شیعہ وطن عزیز کی دفاعی لائن ہیں جسے دشمن کو عبور نہی کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے اربعین حسینی کو اتنے جوش وخروش سے منعقد کریں گے کہ دشمن کی ہر چال اور سازش کو ناکام بنا دیں گے علماء کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عوام کا ایک سمندر اسلام آباد میں پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن کریم کی بے حرمتی دراصل تمام ادیان و مذاہب کی توہین ہے، آیت اللہ احمد مبلغی

دوسری جانب قائدین ملت جعفریہ کی جانب سے یکم ربیع الاول کی کال پر لبیک کہنے کے لیئے مقامی علماء ذاکرین، ماتمی دستوں ، انتظامی انجمنوں ، قومی تنظیموں کا مشاورتی اجلاس جامع مسجد جعفریہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوا ۔

جس کی صدارت صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ اکبر علی کاظمی نے کی اجلاس میں مولانا محمد حسین جعفری ، مولانا ہدائت حسین ہدائتی، مولانا کلیم عباس جعفری ، مولانا حسن اقبال جعفری ، حافظ امانت علی ، مولانا مبشر عباس شاہ ، حسینیہ ٹرسٹ کے چیئرمین سید آصف رضا شیرازی ، ماتمی دستہ شہزادہ علی اکبر کے رانا اظہر عباس ، ماتمی دستہ اسیران شام کے اسد عباس شیعہ علماء کونسل کے قاری اسد علی بلوچ ، مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹوبہ کے صدر نجف حسن نے شرکت اور خطاب کیا۔

اس موقع پر مولانا محمد حسین جعفری کی سربراہی میں کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے اراکین کا انتخاب مولانا محمد حسین جعفری خود کریں گے۔

آس موقع پر تجاویز دی گئیں کہ قائدین کی کال پر اربعین حسینی کو پرشکوہ انداز میں منعقد کیا جائے گا جس میں کروڑوں شیعیان حیدر کرار متنازعہ ترمیمی بل کو پاوں کی نوک ٹھوکر مار کر مسترد کردیں گے ۔یکم جولائی کو تاریخ کو دہرایا جائے گا اور لاکھوں فرزندان توحید و ولائت شرکت کر کے تاریخ رقم کر دیں گے اس حوالے سے عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button