اسٹیبلشمنٹ کے تنخواہ دار عناصر نے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی، آغا سید علی رضوی

28 اگست, 2023 13:28

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی نے تکفیری ٹولے کی جانب سے متنازعہ بل کی آڑ میں گلگت بلتستان کی حالات خراب کرنے اور اسی تناظر میں نائب امام جمعہ سکردو آغا سید باقر الحسینی کے خلاف ایف آئی آر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چلاس کے یوتھ اور علماء نے بلتستان کے علما کو دورہ چلاس کی دعوت دی تھی، اور ہم جانے والے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ کے تنخواہ دار عناصر نے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا ڈنمارک کی طرف سے توہین قرآن پر پابندی کے قانون کی تجویز کا خیر مقدم

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی نے کہا کہ ہم فرقہ واریت پھیلانے کے مکروہ خواب دیکھنے والوں کو مایوس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ محترم شیخ جعفری صاحب کا حکم ہے، جناب آغا باقر الحسینی صاحب کا حکم ہے کہ کوئی پتہ نا ہلے۔ بیشک کوئی پتہ نہیں ہلے گا ۔ آغا باقر الحسینی پہ ایف آئی آر کو فوری واپس لیں۔ مذہبی انتشار پھیلانے والوں کو قرار واقعی سزا دیں۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی اور عرب ممالک کی ایرانی ڈرون طیاروں کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں، طلائی نیکان

آغا باقر الحسینی صاحب نے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے اب ہماری زمہ داری شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان میں صرف اہل تشیع مظلوم نہیں بلکہ اہل سنت بریلوی و حنفی بھی مظلوم ہیں۔

آغا سید علی رضوی نے کہا کہ میں سنی مسلمان بھائیوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ ہمارے گھر کے دروازے اہلسنت بھائیوں کی خدمت کیلئے کھلے ہیں۔

دوسری جانب نجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف سکردو ، روندو، کچورا، بغاردو، گمبہ سکردو، شگر اور کھرمنگ میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور سید باقر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے خلاف نعرے بازی کی سکردو میں ہزاروں افراد نے بعد از نماز جمعہ جامع مسجد سے یادگار شہداء چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔

1:07 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔