اہم ترین خبریںیمن

یمنی صوبے الحدیدہ میں بم دھماکہ، ایک شہید دو زخمی

شیعیت نیوز: یمنی صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے باقی ماندہ بم پھٹنے کی وجہ سے ایک شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں

المسیرہ نے خبر دی ہے کہ یمنی صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے پھینکے گئے بم پھٹنے کی وجہ سے ایک بے گناہ شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، عبد الرحمن آل ثانی

مقامی ذرائع کے مطابق الدریہمی کے شمالی حصے میں بم پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ زخمی ہونے والے دونوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

اس سے پہلے بدھ کو بھی الحایط قصبے میں بم دھماکے کے واقعے میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

علاوہ ازیں صوبہ تعز میں سعودی اتحاد نے توپ خانے سے حملہ کیا جس میں تین شہید اور 14 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امام موسی کاظم ؑ سیر چشمی اور فیاضی کا اوصاف کا اعلی نمونہ تھے، علامہ ساجد علی نقوی

دوسری جانب یمنی ذرائع کے مطابق برطانوی فوج حضر موت کے علاقے میں متحدہ عرب امارات کی افواج کے ساتھ مل کر فوجی اڈہ بنانے کی کوشش کرر ہی ہیں۔

یمنی ذرائع نے برطانوی فوج کی یمن کے مشرقی صوبے حضر موت کے علاقے میں موجودگی کی خبر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق برطانوی افواج متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی مدد سے مزارع الشین کے علاقے میں فوجی اڈہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں جب کہ مقامی افراد غیر ملکی افواج کی موجودگی کی مخالفت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button