مشرق وسطی

شامی فوج نے ادلب اور حماہ میں بارود سے بھرے 3 ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا

شیعیت نیوز: شام میں دھماکہ خیز مواد لے جانے والے 3 ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا گیا۔ دوسری طرف صیہونی فوج نے دمشق کے کئی علاقوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

شامی فوج نے ادلب اور حماہ کے دیہی علاقوں میں دھماکہ خیز مواد سے لدے 3 ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے ادلب اور حماہ کے مضافات میں دہشت گرد گروہوں کے دھماکہ خیز مواد سے بھرے تین ڈرون طیاروں کو مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

شام کی وزارت دفاع نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت اور شہریوں اور ان کی املاک پر حملہ کرنے کی ان کی بار بار کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے مسلح افواج نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے ادلب اور حماہ کے مضافات میں دھماکہ خیز مواد لے جانے والے 3 ڈرون طیاروں کو سرنگوں کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرائیل بڑھتی مزاحمت سے خائف، پانچ سالہ منصوبہ القدس کا گھیراؤ کرنا ہے، عکرمہ صبری

شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ دہشت گرد ان طیاروں سے ادلب اور حماہ کے مضافات میں واقع دیہاتوں اور قصبوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے اس مہینے کے پہلے ہفتے میں بھی حلب کے شمالی اور مغربی مضافات میں دہشت گردوں کے ڈرون کو تباہ کیا تھا۔

دوسری جانب شامی میڈیا نے دمشق پر صیہونی ریاست کے جنگی طیاروں کی جانب سے میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔

تسنیم نیوز نے شامی ذرائع ابلاغ کے حوالے دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دمشق کے کئی علاقوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جن میں جنوبی دمشق میں واقع الکسوہ کا ہوائی اڈہ بھی شامل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button