ایران

رواں سال میں دو سے تین سیٹیلائٹ خلا میں بھیجے جائیں گے، ایرانی وزیر دفاع آشتیانی

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر محمد رضا آشتیانی نے کہا ہے کہ رواں سال میں دو سے تین سیٹیلائٹ خلا میں بھیجے جائیں گے۔

ایرانی وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ ایران کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو سیٹیلائٹ مدار میں بھیج سکتے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے پاس بہت زیادہ ساز و سامان ہے لیکن اس کے باوجود ان کی بوکھلاہٹ عروج پر ہے، کہا کہ افغانستان، عراق، شام اور دوسری جس جگہ بھی دشمنوں کا سامنا ایران سے ہوا ان کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں۔

محمد رضا آشتیانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اپنی طاقت کی اعلی ترین منزل پر ہے اس لئے دشمن کو کسی بھی طرح کی حماقت کا خیال اپنے دماغ سے نکال دینا چاہئے۔

ایران نے گزشتہ چار عشروں کے دوران خلائی ٹیکنالوجی میں مسلسل ترقی و پیش رفت کی ہے۔ اگرچہ دشمنوں نے گونا گوں پابندیوں کے ذریعہ خلائی ٹیکنالوجی سمیت ایران کی سائنسی اور اقتصادی ترقی و پیش رفت کے آگے بند باندھنے کی کوشش کی لیکن ہر طرح کی پابندیوں اور دباؤ کے باجود ایران نے مختلف قسم کی خلائی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرلی ہے اور یہ ایران کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی جانب سے برکس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم

دوسری جانب وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی ضروریات میں خود انحصاری کی شرح ٪ 90 ہے جبکہ ڈیفیس ٹیکنالوجی میں ایران دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔

ارنا کے سیاسی نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے جمعرات کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران نے کبھی بھی جنگ کا آغاز نہیں کیا۔ اس کے باوجود ایران اپنی آزادی اور سلامتی کے فیصلہ کن دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایران حالیہ برسوں میں ڈیفیس ٹیکنالوجی انڈسٹری کے میدان میں دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔

بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا کہ گزشتہ 45 سالوں میں ایران ایک درآمد کنندہ ملک سے ایک ایسے ملک میں تبدیل ہونے میں کامیاب ہوا جو اپنی فوجی ضروریات کا تقریباً ٪90 خود بناتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button