مقبوضہ فلسطین

غزہ پٹی سے اڑنے والے ڈرون نے صیہونیوں کی نیند حرام کر دی

شیعیت نیوز: غزہ پٹی سے مقبوضہ فلسطینی فضائی حدود کی طرف بڑھنے والے دو ڈرونز کو روکنے کے اعلان کے بعد صیہونیوں کو شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے اور صیہونی حلقوں میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں 2 ڈرون اڑانے کے مزاحمتی عمل کو اگرچہ آئرن ڈوم کے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس سے صیہونی حکومت کے سیاست دانوں اور یہاں تک کہ عام لوگوں میں بھی تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں 187 یہودی آباد کاروں کا مسجد الاقصیٰ کے صحن پر دھاوا

صیہونی حکومت کے عسکری اور سیکورٹی ماہرین نے اس حکومت کے ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ اس عمل سے ڈرون کے میدان میں فلسطینی تنظیموں بالخصوص حماس کی صلاحیتوں میں اضافے کی طرف اشارہ ملتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ تنظیم اس صلاحیت میں دن بدن اضافہ کر رہی ہے۔

گزشتہ دنوں ڈرون طیارے کی پرواز کا ویڈیو شائع ہوا جس کے بارے میں صیہونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اسے غزہ پٹی سے اڑایا گیا آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کے ذریعے غزہ پٹی کے اطراف کے علاقوں میں روک کر اسے مار گرایا گیا تھا۔

صیہونی نیوز ویب سائٹ آئی 24 نیوز نے اس حوالے سے لکھا کہ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ پٹی سے اڑنے والے ڈرون کو مار گرانے کے لیے آئرن ڈوم سسٹم کو فعال کر دیا جس کی تکرار مسلسل دوسرے روز بھی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button