اہم ترین خبریںپاکستان

صدر مملکت کے بلوں پر دستخط نہ کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

صدر مملکت کو موصولہ بلوں میں ایک بل تحفظ ناموس صحابہ کا بھی تھا جسے تکفیری دہشت گردوں کی ایماء پر جماعت اسلامی اور مرکزی جماعت اہلحدیث کے ممبران نے سینیٹ میں پیش کرکے منظور کروایا تھا۔

شیعیت نیوز: صدر مملکت عارف علوی کے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تحقیقات کے لیے حکومت کو 10 روز میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست کے زیر التوا ہونے تک آفیشل سیکریٹ اور آرمی ایکٹ پر عمل درآمد روک دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حسینیت سرفروشی، یزیدیت دین فروشی کا نام ہے، سردارعبد الرحیم

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری تین روز میں درجنوں بل غیر قانونی وغیر آئینی اندازمیں منظور کرواکر صدر مملکت کودستخط کیلئےبھیجے تھے۔

صدر مملکت کو موصولہ بلوں میں ایک بل تحفظ ناموس صحابہ کا بھی تھا جسے تکفیری دہشت گردوں کی ایماء پر جماعت اسلامی اور مرکزی جماعت اہلحدیث کے ممبران نے سینیٹ میں پیش کرکے منظور کروایا تھا۔

اس مذکورہ بل پر ملت جعفریہ سمیت متعدل اہل سنت علماءومشائخ نے کھل کر اعتراض اٹھایا ہے کیوں کے اس بل میں صحابہ کی تعریف ، توہین کی وضاحت اور سزامیں شریعت کا لحاذ شامل نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button