اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

حسینیت سرفروشی، یزیدیت دین فروشی کا نام ہے، سردارعبد الرحیم

سردار عبدالرحیم نے علماء مشائخ ونگ سندھ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینیت سرفروشی، یزیدیت دین فروشی کا نام ہے۔

شیعیت نیوز:پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم اور فنکشنل لیگ علماء مشائخ ونگ سندھ کے کنوینئر مولانا محمد امین انصاری، سیکریٹری مولانا منظرالحق تھانوی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد و دیگر رہنماؤں نے عشرہ محرم پرامن طور پر اختتام پذیر ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے علماء مشائخ ونگ سمیت امن و اتحاد کیلئے کوشاں جلیل القدر علماء مشائخ اور افواج پاکستان، رینجرز،پولیس افسران و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سرہا اور مبارکباد پیش کی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے علماء مشائخ ونگ سندھ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینیت سرفروشی، یزیدیت دین فروشی کا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی کی سینیٹر ڈاکٹر شیری رحمان سے ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ نواسہ رسولؐ سیدنا امام حسینؑ ظلم و ذلالت و گمراہی اور اسلام کے خلاف باغیانہ یزیدی نظام کے خاتمے کیلئے میدان کربلا میں نکلے اور اسلام کی حقیقی بقاء و تحفظ کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں، آج مسلم اُمہ کو اسلام کے منافی ظالمانہ نظام کے خلاف کردار حسینی اداکرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا محمدا مین انصاری نے کہا کہ سورھیہ بادشاہ شہید نے انگریز، ظالم، جابر، غاصب حکمرانوں کے خلاف عَلم جہاد بلند کیا اور مسلمانوں کی حریت و آزادی کیلئے اپنی جان قربان کرکے رسم شبیری کو زندہ کیا، علماء مشائخ ظالم حکمرانوں کے خلاف اعلائے کلمہ الحق کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button