مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان محمد ابوعصب شہید

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان محمد ابوعصب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

فلسطینی نوجوان محمد ابوعصب کو اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں گولیاں مارکر شدید زخمی کیا۔ قابضٗ فوج کی طرف سے بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور فائرنگ کی۔

دوسری طرف اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی نوجوان کی شہادت پر اس کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو عصب کی شہادت اسرائیل کی کھلی ریاستی دہشت گردی ہے۔

ادھراسرائیلی پولیس کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مشرقی یروشلم کے سلوان محلے میں ان پر پیٹرول بم پھینکنے والے ایک فلسطینی پر فائرنگ کی جس میں ایک پندرہ سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولی لگنے والا ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکا تھا، جس سے وہ شدید زخمی گیا اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ جنگ کا عنوان، اس کی ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، اسپیکر احمد بحر

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مشتبہ فلسطینی کی فائرنگ کے حملے میں دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد کو فلسطینی گاؤں حوارہ میں یا اس کے قریب ایک کار واش پر گولی مار کر ہلاک کیا گیاہے۔

اس سے قبل اسی گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں پر مہلک حملے کیے گئے تھے اور یہودی آبادکاروں نے اس گاؤں سمیت دیگرمقامات پر انتقامی کارروائیاں کی گئی تھیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ حملہ آوروں کی تلاش میں علاقے میں کارروائی کر رہی ہے اور حملے کے آس پاس ناکا بندی کر دی گئی ہے۔

اسرائیل کی ایمبولینس سروس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دوافراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونےوالے دونوں باپ بیٹا ہیں جن کی عمریں 60 اور 29 سال کےدرمیان ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مزاحمتی کارروائی میں ملوث فلسطینیوں کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button