مقبوضہ فلسطین

فلسطین، غرب اردن میں فلسطینی جوانوں کا صہیونی فورسز کی گاڑی پر حملہ

شیعیت نیوز: غرب اردن کے مختلف مقامات پر فلسطینی کیمپوں پر غاصب صہیونی فورسز نے حملہ کردیا جس کے جواب میں مقاومتی جوانوں نے آتش گیر مادوں سے حملہ کرکے صہیونی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

فلسطین الیوم نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی فورسز نے جمعہ کی علی الصبح مغربی کنارے میں واقع فلسطینی کیمپوں پر حملہ کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق نور شمس کیمپ میں صہیونی حملوں کے بعد سائرن بجنے لگے۔ دراین اثناء مغربی کنارے میں ہی قباطیہ میں شہداء چورنگی پر گشت کرنے والی صہیونی فورسز کی گاڑی کو فلسطینی جوانوں نے ہدف بنایا۔

آتش گیر مادوں سے حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ سلامتی کونسل کی صدارت کا ناجائز استعمال کر رہا ہے، دمتری پولیانسکی

دراین اثناء صہیونی حکومت کی جانب سے زندان النقب میں قید فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ سلوک پر حماس نے کہا ہے کہ صہیونی جنایت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ بن گویر کے ناپاک منصوبے کے تحت فلسطینی قیدوں کے خلاف مظالم کے کا ردعمل جیلوں تک محدود نہیں رہے گا۔

تحریک جہاد اسلامی نے بھی النقب جیل میں فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مظالم کے ذریعے فلسطینی عوام کو دبانے کی صہیونی سوچ بے بنیاد ہے۔ النقب جیل میں ہونے والے واقعات جنایت کے زمرے میں آتے ہیں۔

یاد رہے کہ النقب جیل کے وارڈ ۳ اور ۴ میں قیدیوں کے تبادلے کے دوران صہیونی اہلکاروں نے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا تھا۔

دوسری جانب جمعرات کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الخلیل کے تل رمیدا میں ایک خاتون کو ایک آباد کار نے موٹرسائیکل چڑھا کر زخمی کر دیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ الیکٹرک بائیک پر سوار ایک آباد کار نے جان بوجھ کر ایک خاتون شہری پر موٹرسائیکل چڑھائی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ اسے علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے شہریوں کے گھروں پر حملہ کیے۔ صالح ابو عائشہ، زیاد ابو عائشہ اور عبدالفخوری کےگھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button