مشرق وسطی

عبداللہیان کا دورہ ریاض ’’ایران-عرب تعلقات‘‘ میں نئی روح پھونکے گا، سالم عبداللہ الصباح

شیعیت نیوز: کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الصباح نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے دورہ ریاض کے پہلے دن ہونے والی ملاقاتوں خصوصا سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے ساتھ ان کی ملاقات کے نتائج کا خیرمقدم کیا ہے۔

کویتی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شیخ سالم الصباح نے اپنے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ یہ دورہ دوطرفہ معاہدے اور باہمی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے دونوں ممالک کی سنجیدہ کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک ایسا معاہدہ کہ جو پورے خطے کے باہمی تعلقات کو معمول پر لے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف کسی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، فرہاد شامی

کویتی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دورے اور اس دوران انجام پانے والے مذاکرات نے خطے میں سلامتی و استحکام کے تحفظ کے لئے ریاض و تہران کی سنجیدہ کوششوں سے پردہ اٹھایا ہے جبکہ یہ اتفاق، باہمی اعتماد سازی میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ پورے خطے سمیت دنیا بھر کے مشترکہ مفادات کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ہے!

اپنے بیان میں شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ دورہ ایران و سعودی عرب کے درمیان باہمی احترام کی بنیاد پر مضبوط تعلقات قائم کرنے کی جانب ایک موثر قدم ثابت ہو گا، جس سے ایران-عرب باہمی تعلقات میں؛ پورے خطے میں باہمی تعاون میں زیادہ سے زیادہ توسیع کی خاطر، بہترین ہمسائیگی کے اصول پر ایک نیا باب کھلے گا!

اس حوالے سے اپنے تبصرے کے آخر میں انہوں نے دوست ممالک کے طور پر ایران-سعودی عرب امن مذاکرات کی میزبانی اور اسی طرح ایران و سعودی عرب کے درمیان باہمی بات چیت میں سہولت کاری پر مبنی چین، عراق و عمان کے اس تعمیری کردار کو بھی سراہا کہ جس کے سبب تہران و ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button