جڑانوالہ میں مسیحی آبادی پر حملہ کرنے والے گرفتار ملزمان کا دو روزہ ریمانڈ منظور
شیعیت نیوز: جڑانوالہ میں توہین قرآن مجید کے نام پر بے گناہ مسیحی آبادی پرحملہ کرکے املاک کو نقصان پہنچانے والے اور مذہبی منافرت پھیلانے والے ملزمان کا 2 روزہ عدالتی ریمانڈ منظور، تمام سفاک ملزمان پولیس کے حوالے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے جڑانوالہ واقعہ کے گرفتار ملزمان کو 2 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفتیشی افسران نے 128 ملزمان کے 14 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی، پولیس جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 150 سے زائد افراد گرفتار کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ تھانہ سٹی جڑانوالہ میں 26 نامزد اور 1400 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں۔ مقدمات میں دہشت گردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، پولیس سے مزاحمت، سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔







