مشرق وسطی

شام کے بحران کا واحد حل سیاسی ہے ، عرب رابطہ کمیٹی

شیعیت نیوز: شام کے ساتھ عرب رابطہ کمیٹی نے قاہرہ میں ایک اجلاس کے انعقاد کے بعد ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ دمشق کے بحران کا واحد حل سیاسی ہے۔

شام کے ساتھ عرب رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے حتمی بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے بحران کا واحد حل سیاسی ہے اور ہم آئین کے ذریعے اس کارروائی کے دوبارہ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔

اس کمیٹی کے رکن ممالک نے کہا کہ ہم اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور شام نے اعلان کیا کہ وہ انسانی امداد کے حوالے سے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

شام کے ساتھ عرب رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ مہاجرین کے بحران کو ان تمام نتائج کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے جو اس کے شامی عوام اور ان کے میزبان ممالک پر پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے، موسی خرفی

اس بیان میں شامی پناہ گزینوں کی اپنے ملک میں رضاکارانہ اور محفوظ واپسی کو منظم اور سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوششوں کی حمایت کی جانی چاہیے اور دمشق اور متعلقہ ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینا چاہیے۔

اس بیان کے آخر میں بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر تمام غیر قانونی غیر ملکی قوتوں کو نکال باہر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اس سے قبل عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ’’احمد ابوالغیث‘‘ نے شام کے ساتھ عرب رابطہ کمیٹی کی رات ہونے والی ملاقات کے بارے میں کہا تھا کہ یہ ملاقات نتیجہ خیز رہی۔

شام کے ساتھ عرب رابطہ کمیٹی سعودی عرب، عراق، مصر، اردن اور لبنان کے ممالک پر مشتمل ہے جو منگل کی سہ پہر قاہرہ میں منعقد ہوئی اور اس نے ایک بیان شائع کرکے اپنا کام ختم کیا۔

عرب شام رابطہ کمیٹی کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے قاہرہ میں سعودی اور شام کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مصر اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کی مضبوطی اور توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button