مقبوضہ فلسطین

حضرت یوسف پیغمبر (ع) کے روضے کی صیہونیوں کے ہاتھوں بے حرمتی

شیعیت نیوز: صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روزانتہا پسند صیہونیوں کی مدد سے غرب اردن میں واقع شہر نابلس میں حضرت یوسف پیغمبر (ع) کے روضے پر حملہ کیا۔

فلسطینی ذرائع نے خبردی ہے کہ اس حملے میں 58 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔

حضرت یوسف پیغمبر (ع) سے منسوب روضہ مشرقی نابلس کے بلاطہ کیمپ کے اطراف میں واقع ہے۔ فلسطینیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے درمیان نابلس میں واقع حضرت یوسف علیہ السلام کے روضے کے بارے میں 1967 سے اختلافات چلے آرہے ہیں اور دونوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے البلاطہ علاقے میں دو فلسطینیوں کے گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

غرب اردن کے شہر نابلس میں صیہونی حکومت کے فوجی حملے میں زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس درمیان فلسطین کی جہادی تنظیموں نے صیہونیت مخالف اپنی جدوجہد تیز کرنے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الحرام کرین کیس، 20 ملین ریال جرمانے اور قید کی سزا برقرار

اس موقع پر سرایا القدس سے وابستہ نابلس بٹالین کے جوانوں کی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ زبردست جھڑپ بھی ہوئی ہے۔

صیہونی فوجی اپنے جارحانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے یا انھیں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے صیہونی فوج کی جانب سے نابلس پر حملے میں 20 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صیہونی فوج پر فائرنگ کی اور ان کی گاڑیوں پر دھماکہ خیز مواد سے حملے کئے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں میں صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے کیمپ عقبات جبر میں دو فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button