ایمرجنسی ریلیف فنڈ کے سربراہ جعفر میعادفر کا پاکستانی زائرین کے لئے انتظامی خدمات کا جائزہ

12 اگست, 2023 10:25

شیعیت نیوز: ادارہ برائے ہنگامی امداد کے سربراہ جعفر میعادفر نے ملک کے مشرقی بارڈرز کا دورہ کرتے ہوئے پاکستانی زائرین کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی ایمرجنسی ریلیف فنڈ کے سربراہ جعفر میعادفر نے میرجاوہ اور ریمدان بارڈر پر اربعین کی مناسبت سے زیارت کے لئے آنے والے پاکستانی زائرین کے لیے خدمات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کا ترجمان یورپی یونین پیٹر سٹینو کی جانب سے خیر مقدم

انہوں نے اہرانشہر، زاہدان اور زابل میں متعلقہ حکام سے ملاقات کرتے ہوئے صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے اور رہائشی سہولیات کو جلد از فراہم کرنے کی تاکید کی۔

انہوں نے ایرانشہر اور زاہدان میں طبی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور عملے کو جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا۔

سیستان و بلوچستان میں اعلی حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں طبی اور ہنگامی امداد کے ادارے کے کارکنوں کی معاشی مشکلات کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایک مسلک کی سوچ سب پر مسلط نہیں ہونے دیں،علامہ عارف واحدی

دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ کئی ارب ڈالر کے ایرانی اثاثے جو کہ امریکہ نے کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر قبضے میں رکھے ہوئے تھے، ریلیز کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائب وزیر خارجہ علی باقری نے ٹویٹر پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے لکھا کہ اربوں ڈالر کے ایرانی اثاثے جو کہ کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر امریکہ کے قبضے میں ہیں، جاری کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کو امریکہ کے اپنے وعدوں پر قائم رہنے کی ضروری ضمانت مل گئی ہے۔

4:27 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top