دنیا

ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کا ترجمان یورپی یونین پیٹر سٹینو کی جانب سے خیر مقدم

شیعیت نیوز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان پیٹر سٹینو نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور منجمد اثاثوں کی بحالی کے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان پیٹر سٹینو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور منجمد اثاوثوں کی بحالی کے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اوین جیل میں قید چار امریکی شہریوں کی آزادی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

گذشتہ روز امریکی اعلی عہدیدار جان کربی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ایرانی منجمد اثاثوں کی بحالی اور امریکی شہریوں کی آزادی کے بارے میں مذاکرات ابھی بھی جاری ہیں۔

انہوں نے ایرانی ایٹمی پروگرام کے بارے میں تبدیلی اور یورنئیم کی افزودگی میں کمی لانے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایران نے اس حوالے سے کوئی مثبت ردعمل نہیں دکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نائیجر میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ؛ فرانسیسی فوجیوں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

دوسری طرف فلوریڈا کے گورنر اور انتخابی امیدوار صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کے چھے ارب ڈالر کے اثاثے بحال کرنا تشویش کا باعث ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست ہوائی میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے اور ریاست کے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی آگ اور تیز ہواؤں نے ریاست کو راکھ کر دیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق آگ نے لاھائنا شہر کا محاصرہ کر لیا تھا اور لوگ زندگی بچانے کےلئے سمندر میں چھلانگیں لگا رہے تھے جہاں وہ ڈوب کر مرگئے۔

ریاست ہوائی کے گورنر نے کہا کہ لاھیائنا کا 80 فیصد حصہ جل کر راکھ ہوگیا ہے اور شہر کی وہ حالت ہو گئی ہے جیسے کوئی بم اس شہر پر پھینکا گیا ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button