ایران

یوکرین کی جنگ میں ایران غیر جانبدار ہے، ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں ایرانی ڈرون کے استعمال کے بارے میں کوئی مستند ثبوت نہیں، کہا کہ یوکرین کی جنگ میں ہم کسی فریق کے ساتھ نہیں۔

حسین امیرعبداللہیان نے ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان اقتصادی تعاون کے 15 ویں مشترکہ کمیشن کی پریس کانفرنس میں بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر ایران کے موقف کی وضاحت کی۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے یوکرین کی جنگ اور ایران کے بارے میں کیے جانے والے دعوؤں کے بارے میں کہا کے کہ ہم یوکرین کی جنگ میں غیر جانبدار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں اور فریقین کو سیاسی افہام و تفہیم کا راستہ اپنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : کثیر الجہتی حکمت عملی امن، سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہے، علی باقری

انہوں نے ایک بار پھر یوکرین کے خلاف جنگ میں ایرانی ڈرون کے استعمال کے الزام کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا اور کہا اس سلسلے میں یوکرین کے وزیر خارجہ کے ساتھ متعدد بار بات چیت اور دونوں ممالک کی فوجی عہدیداروں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات کا مقصد یوکرین اور بعض مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین میں ایرانی ڈرونز کے استعمال سے متعلق مبینہ دستاویزات کا حصول تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ تقریباً 7 ماہ قبل یوکرین اور ایران کے درمیان عمان میں عسکری سطح پر بات چیت ہوئی تھی۔

ہم نے یوکرین کو اس سلسلے میں ثبوت فراہم کرنے کو کہا لیکن یوکرین کی جانب سے کوئی درست دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔

امیرعبداللہیان نے بتایا کہ روسی حکام نے تہران اور ماسکو کے درمیان دفاعی تعاون کے فریم ورک کے اندر، یوکرین کی جنگ کے خلاف ایرانی ساز و سامان کا استعمال نہ کرنے کی ضمانت دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button