ایران

ایران نے سپرسونک کروز میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی

شیعیت نیوز: ایرانی فوج کے سائنسدانوں نے ایسے کروز میزائل بنانے پر عبور حاصل کرلیا ہے جو سپرسونک میزائل کی رفتار کے حامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئی نسل کے کروز میزائلوں کی یہ سیریز اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہی ہے۔ سپرسونک میزائل کے برابر رفتار کے حامل اس کروز میزائل کے شامل ہونے کے بعد ایران کی دفاعی ٹیکنالوجی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ سپرسونک کی رفتار سے پرواز کرنے کی وجہ سے اس میزائل کو راستے میں تباہ کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔

میزائلوں کی پیشرفتہ ورژن سے پہلے ایرانی کروز میزائل لانچ کرنے کے لئے راکٹ ٹیک آف انجن استعمال کیا جاتا ہے جس کو مقامی زبان میں طلوع نام دیا گیا تھا۔

اس نئی ٹیکنالوجی کے فعال ہونے کے بعد کسی بھی فوجی تصادم کی صورت میں ایران کو جوابی کاروائی کرنے میں آسانی ہوگی اور جارح ممالک کو بروقت جواب دیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : علاقائی سربراہی اجلاس کا انعقاد مسلمانوں کے اتحاد اور قربت کو گہرا کرتا ہے، سید مہدی قریشی

دوسری جانب ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کی ایٹمی بجلی کی پیداوار 60 ارب کلو واٹ فی گھنٹہ سے زائد ہو گئی ہے۔

ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کی ایٹمی بجلی کی پیداوار 60 ارب کلو واٹ فی گھنٹہ سے تجاوز کر چکی ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس طرح سے 9 کروڑ بیرل تیل کی بچت ہوئی ہے۔

محمد اسلامی نے کہا کہ پر امن جوہری ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت عوامی زندگی میں اس ٹیکنالوجی کی شمولیت اور قومی معیشت میں اس کے اثرات مرتب ہونے کا باعث بن رہی ہے۔

ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کو بھی تیزی سے مکمل کئے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

محمد اسلامی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کے تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی کوشش بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button