اہم ترین خبریںلبنان

لبنان: کاھیلا علاقے میں دہشت گردانہ حملے میں حزب اللہ کا ایک نوجوان شہید

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کاھیلا کے علاقے میں اس کے ایک فوجی ٹرک پر دہشت گردانہ حملے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کا ایک ٹرک مزاحمتی فورسز کو لے کر بیکا سے بیروت جا رہا تھا جو کاھیلا کے علاقے میں الٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : طاقتور بن کر ابھرے بشار اسد، اردوغان کو جواب دے دیا

رپورٹ کے مطابق ٹرک کے ہمراہ گارڈ اس ٹرک کو سیدھا کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے جو مقامی ملیشا نے ان پر پتھر پھینکنے کے بعد فائرنگ کرکے ٹرک کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی۔

درایں اثنا گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ شروع کی۔ اس لڑائی میں ایک محافظ شہید ہوگیا اور رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لبنانی فوج نے مداخلت کرتے ہوئے مقامی ملیشا کو ٹرک پر قبضہ کرنے سے روک دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button