دنیا

سوڈان جنگ طویل مدت تک جاری رہ سکتی ہے، اقوام متحدہ

شیعیت نیوز: الجزیرہ نےخبر دی ہے کہ اقوام متحدہ نے سوڈان میں خانہ جنگی کی وجہ سے حالات مزید بدتر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

افریقی امور میں انتونی گوتریش کے معاون نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اب تک فریقین کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے قابل ذکر پیشرفت نہ ہوسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دارفور میں سوڈانی فوج اور پیراملٹری فورسز نے عوام کے حالات مزید مشکل بنادیا ہے۔ خرطوم خانہ جنگی کا مرکز بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے فوجی اور سویلین مراکز پر شدید حملے ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب جنگ بندی کے سلسلے میں ہونے والی ہر کوشش کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ فریقین جلد جنگ بندی کے لئے مذاکرات کی میز پر بیٹھ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جس قدر جنگ طول پکڑے گی سوڈان کی تقسیم اور بیرونی مداخلت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : افریقی ممالک نائجیر پر حملے کی طاقت نہیں رکھتے، وال اسٹریٹ جرنل

دوسری جانب سوڈان کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے سریع الحرکت فورس کے 20 سے زائد فوجیوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔

عبد الفتاح البرہان کی کمان میں سوڈان کی فوج نے کہا ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی فوج کی ایک کارروائی میں، محمد حمدان دقلو کی کمان میں سریع الحرکت فورس کے 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔

سوڈانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز بھی ام درمان، بحری اور خرطوم شہروں میں سریع الحرکت فورس کے دسیوں فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

سوڈان کی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ بحری فوجی علاقے سے سریع الحرکت فورس کے 2 فوجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سوڈان میں اب تک بین الاقوامی ثالثی سے کئی بار جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن متحارب فریقوں نے اس کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔

مہاجرت کے بین الاقوامی ادارے کے تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوڈان میں جھڑپیں شروع ہونے کے بعد سے 30 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button