اہم ترین خبریںپاکستان
کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم وہابی تنظیم داعش کا مبینہ دہشتگرد گرفتار
ترجمان کے مطابق ملزم نے اکتوبر 2022ء میں قائد آباد میں ایک شخص کو قتل بھی کیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مزید تفتیش کی جارہی ہے

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں کالعدم وہابی تنظیم داعش کے اہم دہشت گرد سراج الحق عرف قاری کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی تحلیل ، جلیل عباس جیلانی نگراں وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار
ترجمان کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر علاقے سے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکھٹا کرتا تھا اور اس چندے سے اپنی تنظیم کی مالی مدد کیا کرتا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے اکتوبر 2022ء میں قائد آباد میں ایک شخص کو قتل بھی کیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔