ایران

بریکس کی تشکیل ابھرتی ہوئی معیشتوں کا ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے، ایرانی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی جیو اسٹریٹیجک اور بے مثال جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے دوطرفہ اور کثرالفریقی تعاون کے لیے قابل اطمینان پارٹنر ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یہ بات منگل کی شام تہران میں ’’ایران برکس شراکت داری ا ور تعاون کا مسقبل‘‘ کے زیر عنوان منعقدہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کا نفرنس کے انعقاد کا مقصد یہ تھا کہ ایک مشاورتی اجلاس کے ذریعے ایران اور برکس کے درمیان پائی جانے والی گنجائشوں کا پتہ لگایا جائے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دو طرفہ گنجائشوں کا پتہ لگانے کے لیے پہلا قدم اٹھایا جاچکا ہے۔

انہوں نے اجلاس میں شریک غیر ملکی وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برکس تنظیم سیاسی اور اقتصادی ہم آہنگی کی علامت ہے اور علاقی اور بین الاقوامی سطح پر موثر کردار ادا کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم ایٹمی مذاکرات سے کبھی دور نہيں ہوئے، صدر ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر برکس کا آئيڈیا کامیاب ہوگیا تو یقینا یہ عالمی حثیت اختیار کرجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ برکس کی ترقی نے عالمی اعتماد میں اضافہ کیآ ہے اور دنیا کے مختلف ملکوں کی جانب سے اس تنظیم میں شمولیت کا رجحان اسی بات کی نشاندھی کرتا ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے باہمی تجارتی لین دین کے اخراجات میں کمی اور خاص طور سے قومی کرنسیوں کے استعمال کی کوششوں کو اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ برکس ترقیاتی بینک اس میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور برکس کے رکن ملکوں کے درمیان مناسب تعلقات قائم ہیں اور فریقین نے اقتصادی اور سیاسی روابط میں مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور برکس کے درمیان پارٹنرشپ عملی طور پر شروع ہوگئی ہے اور فریقین نقل و حمل کے میدان میں اور خآص کر شمال جنوب کوریڈور کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران کی برکس میں شمولیت توانائی کے حوالے سے رکن ملکوں کے اضافی قدر شمار ہوتی ہے۔ جبکہ سعودی عرب اور عراق کی شمولیت سے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button