دنیا

یوکرائنی صدر زیلنسکی پر حملے کی کوشش ناکام، خاتون کو گرفتار کرنے کا دعوی

شیعیت نیوز: یوکرائن کے سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ روس سے تعلق رکھنے والی خاتون کو یوکرائنی صدر زیلنسکی پر حملے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سازش کے مطابق یوکرائنی سیکورٹی حکام نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار خاتون کا تعلق روس سے ہے اور یوکرائنیصدر زیلنسکی پر قاتلانہ حملے کی سازش کررہی تھی۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک یوکرائنی عہدیدار نے کہا کہ مذکورہ خاتون نے گذشتہ مہینے یوکرائنی صدر کے بارے میں کچھ معلومات جمع کی تھیں تاکہ قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ قفقاز کے علاقے میں کشیدگی کو بڑھانا چاہتا ہے، روس

یوکرائنی خفیہ ایجنسی نے ٹیلگرام پر کہا ہے کہ یوکرائنی علاقے میکولایف میں آمد کے موقع پر ہوائی حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشکوک سرگرمیاں مشاہدہ ہونے کے بعد حفاظتی اقدامات کئے گئے اور گرفتاری عمل میں آئی۔ کیف حکام کے مطابق منصوبے کا اصلی کردار شہر میکولایف کا ایک رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار خاتون کو 12 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

ماسکو کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین اور روس کی جنگ کے بحران کو حل کرنے کے لئے سعودی عرب کے شہر جدہ میں دو روزہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے ہیں۔

برازیل، برطانیہ، بھارت، چین، امریکہ ، ترکی اور جنوبی افریقہ سمیت 30 سے زائد ممالک کے نمائندوں اور یورپی یونین کے ارکان نے بحران یوکرین کی پر امن راہ حل تلاش کرنے کے لئے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہفتے کو ایک دو روزہ اجلاس منعقد کیا۔

یہ اجلاس اتوار کی رات ایک بیان جاری کر نے کے بعد ختم ہو گیا تاہم یہ کہا گیا کہ اس اجلاس میں مثبت تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوا کہ جب روس کو اس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی لیکن سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ روس کے صدر کو اس اجلاس کے نتائج سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button